• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز: پاکستان 29 نمبر پر، مزید 119 ہلاک

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 30 ویں نمبر سے 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 113 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 119 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 665 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 429 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 838 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار 519 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 84 ہزار 480 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 211 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 38 ہزار 727 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 616 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 741 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 643 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 687 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 99 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 466 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 76 ہزار 696 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 698 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار 776 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 239 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 465 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 491 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 341 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین