• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشاب الیکشن: خواتین کی SOPs کی خلاف ورزی

پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

خواتین کے پولنگ اسٹیشن نمبر 211 پر رش ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے جن کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔


دوسری جانب ڈی پی او خوشاب محمد نوید نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور وہاں کیئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

ڈی پی او خوشاب نے ان پولنگ اسٹیشنز پر عملے کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین