سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی، اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 17 مئی کو اپیل کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ کے علاوہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہونگے۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو سماعت کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔