• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں کورونا SOPsکے نفاذ کیخلاف درخواست خارج

رمضان میں کورونا ایس او پیزکے نفاذ کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نےخارج کردی۔

درخواست گزار بسمہ نورین نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ  اعتکاف، تراویح پر پابندی غیر شرعی ہے، اسےختم کیا جائے۔


محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مذہبی سرگرمیوں پر پابندی نہیں لیکن ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہے۔

عدالت نے ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کرتےہوئےدرخواست خارج کردی۔

تازہ ترین