• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بجٹ سپورٹ کیلئے بینکوں سے قرضوں کا اسٹاک 8ہزار 953 ارب روپے ہوگیا

حکومت کا بجٹ سپورٹ کے لئے کمرشل بینکوں سے لئے قرضوں کا اسٹاک 8ہزار 953 ارب روپے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 23 اپریل تک حکومت نے بینکاری شعبے سے بجٹ سپورٹ کی مد میں 271 ارب روپے قرض لیا ہے۔

رواں سال بجٹ سپورٹ کے لئے حاصل کئے گئے قرضوں کو جمع کرنے کے بعد بینکاری شعبے سے حکومت کا بجٹ سپورٹ کا قرض 13 ہزار 742 ارب روپے ہوگیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر کمرشل بینکوں سے بجٹ سپورٹ کی مد میں حکومتی قرضوں کا اسٹاک 7ہزار 15 ارب روپے تھا جو رواں مالی سال 1ہزار 937 ارب روپے بڑھ کر 8ہزار 953 ارب روپے ہوگیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعداد کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر اسٹیٹ بینک سے حکومت کے بجٹ سپورٹ قرضوں کا اسٹاک 6ہزار 455 ارب روپے تھا جو رواں سال 23 اپریل تک 1ہزار665 ارب روپے ادائیگی کے بعد 4ہزار 789 ارب روپے ہوگیا ہے۔

تازہ ترین