• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل: بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزیوں کی کہانیاں سامنے آگئیں

انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) میں بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزیوں کی کہانیاں سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا نے کرکٹ کے میگا ایونٹ میں آئی پی ایل حکام کے غیرسنجیدہ رویے کو بے نقاب کردیا ہے۔

دلی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار ٹیموں کو اپنی مرضی سے پریکٹس کلب لے گئے۔

دلی کے کلب میں ٹیموں کی پریکٹس کے دوران کلب عہدیداران کے رشتے دار بھی موجود تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز بنوانے کی کوششیں بھی کیں۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے دوران کرکٹرز کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت بھی دی گئی، ٹیموں کو ایئرپوٹ پر خصوصی ایکسس نہیں ملا، پلیئرز ٹرمینل میں بیٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی کے کوچ اور سپورٹ اسٹاف کو ایئرپورٹ ٹرمینل میں کورونا وائرس ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دراصل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس بار غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل نہیں کی تھی اور بائیو سیکیورببل کی ذمے داری ٹیموں پر چھوڑی تھی۔

تازہ ترین