• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی بجلی گھروں کو 90 ارب کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت نے نجی بجلی گھروں کو 90 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں نجی بجلی گھروں کی پہلی قسط کی ادائیگی سمیت اہم گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجی بجلی گھروں کو پہلی قسط کی صورت میں 90 ارب روپے جاری کی منظوری دی گئی جبکہ 60 ارب روپے کی ادائیگیوں کے کیس نیب میں ہیں، جو فیصلےکے بعد جاری ہوں گے۔


ذرائع کے مطابق اس موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 1 ارب 80 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے اس رقم سے آکسیجن اور اس کی تیاری سے متعلقہ سامان درآمد کرے گا ۔

ای سی سی اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے 57 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت دفاع، پٹرولیم ڈویژن اور دیگر کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے لیے 1 ارب 56 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین