حکومت پنجاب نے سرگودھا اور ملتان کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔
سرگودھا اور ملتان کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرگودھا میں 5 مئی سے 13 مئی جبکہ ملتان میں 5 سے 18 مئی تک اسمارٹ لاک ڈاون رہے گا۔
سرگودھا کے علاقے بلاک 2، بلاک 4، بلاک 9، بلاک 11، بلاک 12اور اردو بازار میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
ملتان میں لقمان ٹاؤن، قدیر آباد، الجنت ہومز، الرحیم کالونی، صیام سٹی اورصیام آفیسر سٹی میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اور دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں جنرل اسٹورز، بیکریز، فروٹ و سبزی کی دکانیں اور تندور صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلیں گے۔