• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل ملتوی ہونے پر غیرملکی کرکٹرز بقایاجات سے بھی محروم

نئی دہلی (جنگ نیوز) آئی پی ایل 2021 کے التوا کے بعد بھاری بھرکم معاوضوں پر بھارت جانے والے غیر ملکی کرکٹرز اپنے بقایاجات سے محروم ہوگئے ۔ معاہدے کے مطابق پلیئرز کو 3 قسطوں میں معاوضہ ملتا ہے اور ابھی سب کو صرف ایک قسط ہی ملی تھی ۔ پلیئرز باقی رقم ایونٹ مکمل ہونے پر ہی حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔ قوی امکان ہے کہ باقی میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عرب امارات میں کرائے جائیں گے۔ ادھر بی سی سی آئی میں یہ اس بات پر غور جاری ہے کہ آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد ناممکن ہوگیا ہے، اس لیے میگا ایونٹ عرب امارات منتقل کیے جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

تازہ ترین