• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر (جنگ نیوز) انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی پہلی بار چیمپینز لیگ فائنل میں پہنچ گئی۔ اپنے ہوم گرائونڈ پر سیکنڈ لیگ سیمی فائنل میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کو دو صفر سے شکست دیدی۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے دونوں گول ریاض مہریز نے کئے۔ اس کا ایگریگیٹ ٹوٹل 4-1 رہا۔ مانچسٹر سٹی کسی بھی انگلش کلب کی جانب سے ایک ہی یورپی چیمپئن شپ میں مسلسل سات میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی۔ 29 مئی کو استنبول میں فائنل میں اس کا مقابلہ ریال میڈرڈ یا چیلسی سے ہوگا۔

تازہ ترین