پاکستانی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر تک پہنچنا اہم پیشرفت ہے، شمائلہ رانا
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جو معاشی استحکام کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔