• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس اراکین نے ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل کو خوفناک کہہ دیا

امریکی ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے صدر ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل کو خوفناک کہہ دیا۔

امریکی ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نےڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ امریکی صدر کی مجوزہ ڈیل خوفناک ہے۔

کانگریس مین سیٹھ مولٹن نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی دستاویز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ٹیکس گزاروں کے 100 ارب ڈالر خرچ ہوچکے، 14 امریکی فوجی مارے جاچکے اور اب ہونے والی ڈیل سے صرف آبنائے ہرمز کھل جائے گی، جو اس احمقانہ جنگ سے پہلے ہی کھلی تھی، یہ کیسی جیت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید