• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہام نے برنلے کو شکست دیدی

لندن( نیوزڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے برنلے کو 1-2 سے ہرا دیا۔ ویسٹ بروم اور ولور ہیمپٹن کے مابین کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ گزشتہ روز ٹرف مور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے برنلے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ولادیمیر کوفل اور بینراہما نے ایک، ایک گول کیا۔ اس فتح کے بعد ویسٹ ہام کی ٹیم 58 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ ویسٹ بروموچ میں ویسٹ بروم اور ولور ہیمپٹن کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
تازہ ترین