• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، حمزہ شہباز کو PAC کا چیئرمین نہ بنانے پر اپوزیشن کا احتجاج

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا سربراہ نہ بنانے کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج، سمیع اللہ خان نے کہاکہ نیب زدہ 2 وزیر علیم خان، سبطین خان حلف لے سکتے ہیں توحمزہ شہباز چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیوں نہیں ہو سکتے،راجہ بشارت نے کہا کہ ہم میں طے ہوا تھا جو کمیٹیاں اپوزیشن کو دیں ،ان کی چیئر مین شپ بھی اپوزیشن کو ملے گی،سید حسن مرتضیٰ نے تسلیم کہاکہ سندھ میں ساتواں امیدوار نہیں تھا اس لئے ہمارا امیدوار چھٹے نمبر پر آیا، ایڈوائزری کمیٹی کے علم میں لائے بغیر قانون سازی کرنے پر خلیل طاہر حکومت پر برہم ہوئے تو اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ آج ہم (ن) لیگ کے غیر ضروری کاموں کا رونا رو رہے ہیں جن کا فائدہ کوئی نہیں۔

تازہ ترین