• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا ۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 12 ہزار کیس،3980 اموات رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب بھارت کے پڑوسی ملکوں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی  آگئی، نیپال،تھائی لینڈ اور لاوس میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور سفری پابندی لگنے کا امکان ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نےغیر ہنگامی امریکی سرکاری ملازمین کی بھارت سے رضاکارانہ طور پر روانگی کی منظوری دے دی۔

امریکا نے بھارت کیلئے اپنی ٹریول ایڈوائزری دوبارہ جاری کرکے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے پر بیڈز کی کمی کا سامنا ہے جبکہ،چنئی کے اسپتال میں ایمبولینس کے اندر ہی کورونا مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا.

تازہ ترین