• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 84، بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو مبارک باد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پی پی 84 خوشاب کا ضمنی الیکشن جیتنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو مبارک باد دی گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کو جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ضمنی انتخابات میں مسلسل کامیابیاں ثبوت ہیں کہ عوام نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کو مسترد کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ سے مسلسل عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف فیصلے سنا رہے ہیں۔


تازہ ترین