• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین دنیا بھر میں مقبول کھیل فٹبال کی دیوانی نکلیں۔

اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر گزشتہ روز چیلسی اور ریال میڈرڈ کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کو دیکھنے کے لیے لائیو اسٹریمنگ کے بارے میں پوچھا تھا کہ ’برائے کرم مجھے میچ دیکھنے کے لیے لائیو لنک کے بارے میں بتا دیں۔‘

جس کے بعد انہیں کسی انسٹا صارف نے میچ لائیو دیکھنے کے لیے لائیو اسڑیمنگ لنک کے بارے میں معلومات دیں ۔

معلومات فراہم کرنے والے اس صارف کا نام بتانے سے اداکارہ نے گریز کیا۔

ماورہ نے میچ دیکھتے ہوئے ایک ویڈیو بھی انسٹااسٹوری پر شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ریال میڈرڈ کے لوگو کے ساتھ لکھا کہ ’کم آن یار۔‘ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس میچ میں وہ ریال میڈرڈ کو سپورٹ کر رہی تھیں ۔

البتہ ماورہ حسین کو ریال میڈرڈ کے میچ ہارنے پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور بہت دکھ بھی ہوا ۔ 

اپنی تیسری انسٹااسٹوری میں اداکارہ نے گیم اوور ہونے پر ٹوٹے ہوئے دل والی ایک جِف کے ساتھ میچ کے اختتام کی تصویر بھی شئیر کی۔

واضح  رہے کہ اس وقت فٹبال کی مشہور لیگ لا لیگا کے سنسنی خیز مقابلے اپنے زور و شور سے جاری ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید