ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے جہاں انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 44 پیسے کم ہوئی ہے۔
کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 152 روپے 59 پیسے ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہو کر 153 روپے 20 پیسے ہے۔