• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انخلاء کے بعد افغان فوج کی مالی اور تربیتی ا مداد کا معاملہ زیرغور ہے، نیٹو چیف

نیٹو کے سیکرٹری جنرل یین اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اتحادی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ وہ کس طرح انخلاء کے بعد افغان فوج کو مالی اور تربیتی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین یونین سے تعلق رکھنے والے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ افغانستان سے ٹریننگ مشن کی واپسی جاری ہے۔ لیکن نیٹو مشن کے خاتمے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں یورپین وزرائے دفاع کے آج ہونے والے اجلاس میں نیٹو کی جانب سے فوجی نقل و حمل، روس اور افغانستان کے موضوعات زیر بحث آئے۔


انہوں نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ نیٹو یوکرین کے اردگرد روسی فوج کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

یورپین وزرائے دفاع کے اجلاس میں آج کینیڈا، ناروے اور امریکہ کو فوجی نقل و حمل کے PESCO پراجیکٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کا اعلان بھی کیا گیا۔

تازہ ترین