• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں نے ہمیں آکسیجن اور اسپتال کے بستر کے پیچھے دوڑایا،سنیل شیٹی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال پر سیاست دانوں پر تنقید کی ہے۔

ایک انٹرویو میں سنیل شیٹی نے کہا کہ جو بھی سیاست دان کرسی پر آرہا ہے وہ اگلے 5سال کا اور پیسہ بنانے کا سوچ رہا ہے۔سیاست دانوں نے ہمیں اسپتالوں کے بستر،آکسیجن بلکہ تمام چیزوں کے لئے دوڑایا۔ہم سب بہت ہی خراب صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

سنیل شیٹی نے بھارتی عوام پر زور دیا کہ ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو معاشرے کے لئے اچھا کام کر رہے ہیں، چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ہوں۔ساتھ ہی اداکار نے لوگوں کی مدد کرنے پر بھی زور دیا۔

تازہ ترین