• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SBP کے ریٹائرڈ ملازمین کی شناخت استعمال کرکے نئے نوٹوں کی ترسیل

کراچی(اعظم علی/نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب سے عید پر نئے نوٹوں کے اجراء پر پابندی کےبعد اسٹیٹ بینک کےحاضر سروس ملازمین کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی شناخت استعمال کرکے نئے نوٹوں کی ترسیل کاانکشاف ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے صدر دفتر کے ریٹائرڈملازمین کا کہناہےکہ ان کی شناخت استعمال کرکے اسٹیٹ بینک سے نئے کرنسی نوٹوں کی ترسیل کی جاری ہے، ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ جب اپنا ماہانہ کوٹہ لینے کیلئے اسٹیٹ بینک کے صدر دفتر گئے تو ان کو بتایا گیا کہ آپ کی شناخت استعمال کرکے نئے کرنسی نوٹ پہلے ہی وصول کر لئے گئے ہیں،انہوں نے گورنر اسٹیٹ بینک سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ نمائندے کی جانب سے رابطہ کرنے پر اسٹیٹ بینک کے ترجمان خبیب کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ موضوع پر تبصرہ کرنے کے مجاز نہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کےایک اور ترجمان عابد قمر سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

تازہ ترین