• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاو نے سائبر سیکورٹی پر مبنی ایڈوائزری جاری کردی

کراچی (اسد ابن حسن) شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم اکاونے سائبرسیکورٹی پر مبنی ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے تحت سائبر سیکورٹی ایکشن پلان پرعملدرآمد اکاو ارکان، ملحقہ اداروں پرلازم قرار دی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے تحت سائبرسیکورٹی معیارکی جانچ آئندہ اکاو سیفٹی اینڈ سیکورٹی آڈٹ کا حصہ ہو گا۔ اکاو یونیورسل سیکورٹی آڈٹ پروگرام میں بھی سائبرسیکورٹی معیارکی جانچ لازمی ہوگی۔ ارکان کوسائبرسیکورٹی کے طے شدہ معیار اپنانا لازم ہوگا اور اس سلسلے میں آئندہ سیفٹی آڈٹ میں اس کی جانچ کی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید