• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلے کی سیل ٹوٹی ہونے کا الزام غلط ہے، سعید غنی

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے تھیلے کی سیل ٹوٹی ہونے کا الزام غلط قرار دے دیا۔

پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران سعید غنی کا کہنا تھا کہ تھیلے کی سیل تمام جماعتوں کے سامنے کھولی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے عمل کی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے، کوئی گڑبڑ ممکن نہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے الزام عائد کیا ہے کہ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی کے لیے ووٹوں کے پہلے ہی تھیلے کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی۔ ریٹرننگ افسر کا رویہ سارے عمل کو متنازع بنارہا ہے۔ 

تازہ ترین