• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست، علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، شہباز شریف

علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، شہباز شریف


کراچی(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور بلیک لسٹ سے اپنا نام خارج کرانے کیلئے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

لاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور بلیک لسٹ سے نام خارج کرانے کی درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی ہے ۔ جسٹس علی باقر نجفی کل 7مئی کو شہباز شریف کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ 

شہباز شریف نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور بلیک لسٹ سے اپنا نام خارج کرانے کے لئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ امجد پرویز کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ 

درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اُنہیں آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملی جس کے بعد وہ بیرون ملک گئے اور واپس بھی آگئے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت کو بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔ اعظم نذیر تارڑ نے درخواست میں کہا کہ شہبازشریف کینسر میں مبتلا رہے ہیں، ان کا چیک اپ کے لئے بیرون ملک جاناضروری ہے۔

تازہ ترین