• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسا پر سندھ کا پانی چوری کرنے کا الزام

کراچی ( سہیل افضل ) قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے واٹر ریسورسز کے چیئرمین نواب یوسف تالپور نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) پر سندھ کا پانی چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجند سے پنجاب کو پانی جاری کرنے کا ذمہ دار کون ہے اس کی نشاندہی کی جائے۔

ارسا کے نام اپنے خط میں نواب یوسف تالپور نے کہا کہ اس بات کی بھی نشاندہی کی جائے کہ پنجند سے پانی کھولنے سے قبل سندھ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔

قومی اسمبلی کے سینئر ممبر اور چیئرمین کمیٹی نواب یوسف تالپور نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منگلا کا پانی جو سندھ کے لیئے ہے اسے تونسا بیراج کے ذریعے چوری چھپے پنجاب کو دیا جا رہا تھا جب مجھے اطلاع ملی تو میں نے اسے قومی اسمبلی کے واٹر ریسورسز کے چیئرمین لی حیثیت سے اسے رکوا دیا۔

اہم خبریں سے مزید