امریکا نے ایران کے لیے ہتھیاروں کی خریداری سے منسلک 13 افراد اور اداروں پر پابندیاں لگا دیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان افراد اور اداروں نے ہتھیار اور پرزہ جات حاصل کرنے میں ایران کی مدد کی، پابندیوں کا مقصد ایرانی ہتھیاروں کا پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی صلاحیت کمزور کرنا ہے۔
اس حوالے سے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کی کسی بھی قسم کی معاونت برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے معاونین کی نشاندہی، انہیں بے نقاب اور تنہا کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔