• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپریس وے پر قائد اعظم کے پورٹریٹ کی لائٹس روشن

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائد اعظم کے پورٹریٹ کی روشنیاں جلا دیں۔شہریوں نےقائد اعظم کے خوبصورت فیچرز والے پورٹریٹ کی روشنیاں جلانے پر چیئرمین سی ڈی اے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔پورٹریٹ کی روشنیاں جلانے سے خوبصورت مناظر دکھائی دینے لگے ہیں۔اگست 2020میں ہونیوالی طوفانی بارش کے باعث ایکسپریس ہائی وے پر نصب قائداعظم کا یاد گار پورٹریٹ گر گیا تھا۔ نئے یادگاری پورٹریٹ کے خاکے کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے دی تھی اورمنصوبہ اپنی ریکارڈ مدت 3 ماہ میں مکمل کیا گیا۔ یادگاری پوٹریٹ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 59 فٹ ہے۔ اتحاد،ایمان،تنظیم کے نئے فیچر والے پورٹریٹ کے گرد تین دیواریں بنائی گئی ہیں۔
تازہ ترین