• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید ہاشمی کا محمد اشرف سحرائی کی بھارتی جیل میں شہادت پر اظہار غم

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوا می پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے چیئرمین تحریک حریت مقبوضہ جموں و کشمیر محمد اشرف سحرائی کی بھارتی جیل میں زیر حراست شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اشرف سحرائی کی تحریک آزادء کشمیر کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیاس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی آواز کو زیادہ دیر دبایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے،تمام کشمیری حریت پسند رہنماوٴں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
تازہ ترین