• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت رجسٹری برانچ وتحصیل آفس میں جنریٹر فراہم کرے،پی ٹی آئی لیبر ونگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف لیبر ونگ کے ڈسڑکٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سجاد خان علیزی نے رجسٹری برانچ وتحصیل آفس کا وزٹ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹری برانچ میں کمپیوٹر سیکشن،تحصیل سٹی برانچ،کینٹ برانچ اور سٹی برانچ میں گھنٹوں لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو لائنوں میں لگ کر طویل انتظارکرنا پڑتا ہے اور جب لائٹ آتی ہے تو دفتر ٹائم ختم ہوچکا ہوتا ہے ہماری وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ رجسٹری برانچ وتحصیل آفس میں عوام کے حال پر رحم کرتے ہوئے جنریٹر دیا جائے تاکہ یہاں آنے والوں کے کام ٹائم پر ہوسکیں ،اس موقع پر اسامہ مسعود، سعید احمد،محمد ساجد،اختر حسین، شیخ سعید، حاجی شعیب و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین