پشاور(نیوزرپورٹر) انصاف لائر ز فورم خیبرپختونخوانے ضلع پشاور کی کابینہ تحلیل کردی اور نئی کابینہ کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ صدر سعد اللہ خان مروت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نئی کابینہ میں صدر ارشاد خلیل صدر ، نائب صدور میں ضیاءاللہ درانی ، شوکت صافی اور اکبر زمان خٹک ، سیکرٹرجنرل ملک خانزیب ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثاقب نوید اور انفارمیشن سیکرٹری سیف اللہ صدیقی شامل ہیں۔ صدر کے مطابق پشاور کی سابق کابینہ اس لئے تحلیل کی گئی کیونکہ اس میں سے زیادہ تر عہدیدار خیبر پختونخوا ایڈووکیٹ جنرل آفس میں لاءآفیسر تعینات ہو گئے ہیں جس کے بعد آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے نئی کابینہ تشکیل دی ۔