• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں کورونا رسپارنس فورس اور کوڈ کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت

پشاور ( کرائم رپورٹر ) حکومت کی جانب سے پشاور میں لاک ڈاون کے فیصلے کے بعد پشاور پولیس نے بھی بڑا اقدام اٹھا لیا ، پولیس کی جانب سے کورونا رسپارنس فورس ، کوڈ کنٹرول روم بنانے کے لئے سی سی پی او پشاور عباس احسن نے ہدایات جاری کردیں ، شعبہ ٓائی ٹی کو ملنے والی ہدایات کے مطابق شہر میں لاک ڈائون ، ایس او پیز پر عملدٓامد کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں سے بازاوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ دو شفٹوں میں کوڈ لائنزان ٓافسیر بھی تعینات ہونگے سی سی پی او پشاور کے مطابق شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال مانیٹر کرنے کے لئے کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بازاروں ،گلیوں ، شاہراہوں کی مانیٹرنگ ہوگی۔ کسی بھی جگہ خلاف ورزی پر لائزان آفیسر متعلقہ تھانے کے ذمہ دار ، اور پیٹرولنگ ٹیموں کو آگاہ کریں گےلائزان آفیسر لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ کی رپورٹ تیار کریں گے ۔ کسی بھی جگہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی کوڈ رسپارنس فورس کے جوان شہر کے مختلف پوائنٹس پر تعینات ہو نگے سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق عید پر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر کی فضائی نگرانی کی جائے گی ، حکومت احکامات پر مکمل عملدآمد کیا جائیگا ، تفریحی پارک ، گلیوں ، مساجد ، گلیوں سمیت اہم مقامات کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی ، جبکہ رش والے مقامات پر فوری طور پر کوڈ رسپارنس فورس کے اھلکار کاروائی کرینگے پشاور پولیس لاک ڈاون کے دوران ایس او پیز کی پر عملدٓامد کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کیساتھ مل کر کام کرے گی ۔
تازہ ترین