• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم بلوچ کا سنبل شاہد کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے سینئر اداکارہ سنبل شاہد کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

صنم بلوچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مرحومہ اداکارہ سنبل شاہد کی زندگی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی بہن بھی موجود ہے۔


ماضی کی نایاب تصویر میں سنبل شاہد اور اُن کی بہن بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

صنم بلوچ نے تصویر کے کیپشن میں سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دُعا لکھی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ایک خوبصورت روح کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔‘

اُنہوں نے کیپشن میں سنبل شاہد کے انتقال کی تاریخ بھی درج کی۔

سنبل شاہد کے انتقال پر شوبز ستاروں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسماء عباس کی بہن تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کیلئے کئی بار دعائوں کی درخواست بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

تازہ ترین