• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالہ! اب پہلے جیسا کچھ نہیں رہے گا: زارا نور کا سنبل شاہد کیلئے پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور اسماء عباس کی بیٹی زارا نور عباس نے اپنی مرحومہ خالہ سنبل شاہد کی یادگار ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

زارا نور عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ خالہ سنبل شاہد کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی خوبصورت آواز میں گلوکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سنبل شاہد سڑک پر موجود ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’اب پہلے جیسا کچھ بھی نہیں رہے گا۔‘

اُنہوں نے سنبل شاہد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں اور ہم یہاں ٹوٹ کر رہ گئے ہیں۔‘

زارا نور عباس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دُعاگو ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کیلئے کئی بار دعائوں کی درخواست بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید