• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا عید پر چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے  10 سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکریٹری صحت برائے پنجاب نبیل اعوان  کے مطابق عید پر 5 چھٹیاں نہ کرنے کے فیصلے کا اطلاق محکمہ صحت، میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیز، محکمہ کے زیر انتظام تمام اسپتالوں پر ہوگا۔

نبیل اعوان کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے اور وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس اپنے دفاتر بھی کھلے رکھیں گے۔

سیکریٹری صحت نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ  ایم ایس اپنے اسپتالوں میں کوویڈ19 کے ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین