• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، صوبوں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد


سندھ حکومت نے شہروں اور صوبوں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی۔

کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں شہروں کے اندر بھی بس، منی بس، کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس نے کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے اندورن ملک آنے اور جانے والی بسوں اور کوچز کے سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کو سربمہر کردیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 9 مسافر کوچز کو ضبط کرکے 9 ڈرائیورز سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر8 سے 16 مئی تک پابندی لگائی گئی ہے۔


تازہ ترین