• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین نے خلیجی ممالک کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی

بحرین نے خلیجی ممالک سے آنے والوں کے لیے لازمی کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اس پر عملدرآمد عید الفطر کے پہلے روز سے کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک سے آنے والوں کے لیے لازمی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا خاتمہ مشروط طور پر کیا جارہا ہے۔ 

اب جی سی سی ممالک سے آنے والے ایسے افراد جنہوں نے کورونا ویکسی نیشن کروالی ہو یا پھر وہ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں، انہیں بحرین آکر آئسولیشن میں رہنے یا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔


پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے یہ فیصلہ 6 سے 17 برس کے ان بچوں پر لاگو نہیں ہوگا جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی یا وہ کورونا سے شفایاب نہیں ہوئے۔  

تازہ ترین