• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ اسد عمر یا حفیظ شیخ کا نہیں، تبدیلی کہاں ہونی ہے سب جانتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ اسدعمر یا حفیظ شیخ کا نہیں، تبدیلی کہاں ہونی ہے سب جانتے ہیں،پی ٹی آئی پی پی دور کے 2وزرائے خزانہ لیکر آئی، خدشہ ہے اب نوید قمر کو نہ لگادیں،ویسے وہ ڈوبتی کشتی میں سوار نہیں ہونگے،میں سب کیلئے اچھا سوچتا ہوں،7کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مکمل کرینگے،سندھ حکومت وفاق کی جانب سے فنڈز میں کٹوتی کے باوجود سندھ کے عوام کی بہتری کے لئے جو ممکن ہوسکتا ہے کررہی ہے،بھٹوصاحب این یف سی کا80فیصد دیتے تھے، یہ 57فیصد دیتے ہیں، اس ایوان میں ہر ایک ممبر نے کیا تقریرکی مجھے اچھی طرح پتہ ہے،سندھ اسمبلی ملک کی وہ واحد اسمبلی ہے جہاں پری بجٹ سیشن ہوتاہے۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس میں جاری بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم ایوان میں ہونے والی تنقیدکوویلکم کرتے ہیں، گزشتہ 6دن میں 54اراکین نے بات کی،تجاویزدی گئی ہیں ان پرضرور غور کریں گے، پی ٹی آئی کے ارسلان تاج اوربلال غفارنے وہ باتیں کی مجھےلگا وہ کسی اورملک میں رہ رہے ہوں، ان کی جانب سے کہا گیا کہ وفاق نے تاریخی کلیکشن کی ہے، یہ لوگ کام نہ کرنے والے وزرائے خزانہ کو نکالتےرہے سنا کہ حفیظ شیخ کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، پیپلزپارٹی دور حکومت کے دو وزرائے خزانہ پی ٹی آئی لیکر آئی، پیپلز پارٹی کے نوید قمر بھی وزیر خزانہ رہے ہیں خدشہ ہےکہ اب ان کو وزیر خزانہ لگادیں، یقین ہے کہ نوید قمر ڈوبتی کشتی میں سوار نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ اسدعمر یا حفیظ شیخ کا نہیںجو ہے وہ سب سمجھتےہیں، تبدیلی کہاں ہونی ہے وہ سب کو پتہ اور انکے دل میں بھی ہے۔

تازہ ترین