• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای وی ایم سے انتخابی نتائج منٹوں میں حاصل کئے جاسکتے ہیں

اسلام آباد ( طارق بٹ ) دو حکومتی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں ( ای وی ایم ) کے استعمال سے انتخابی نتائج منٹوں میں حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت محکموں میں کام کرنے والے ان ماہرین کا موقف ہے کہ ای وی ایم ووٹوں کی گنتی میں شفافیت اور درستی کو یقینی بنائیں گی ۔پولنگ کا عمل بھی تیز ہوگا ۔ای وی ایم کے ذریعہ ووٹنگ کا عمل آسان ہو گا ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکشنز کے پرنسپل ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کامران لطیف اور کامسیٹس یونیورسٹی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سربراہ احسن ملک نے کہا کہ خود کار انتخابی نظام دنیا بھر میں کام کر رہے ہیں اور اب پاکستان بھی ان سے نہیں بچ سکتا ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ای وی ام کی قیمت ایک لاکھ روپے تک محدود رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ان مشینوں سے اس بات کویقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی ووٹ ضائع نہ ہو ۔اس بارے میں دو رائے نہیں کہ اس میں بھی ہیر پیر کہ امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔

تازہ ترین