• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،ساڑھے 3ہزار پینشنرز کے گروپ انشورنس کی منظوری

کوئٹہ (پ ر)گورنمنٹ بلوچستان کے ریٹا ئرڈ ملازمین /پینشنر ز جنہوں نے اپنے گروپ انشورنس کے کیسز محکمہ مالیات میں جمع کروائے تھے ان میں سے تقریبا ً 3ہزار 5سو کی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ اُن کی رقم اُن کے بینک اکائو نٹس میں بھجو ادی جاچکی ہیں ۔ تفصیلات معلوم کرنے کیلئے پینشنرز حضرات دفتر بلوچستان پیشنرز ویلفیئر ز ایسو سی ایشن کوئٹہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔بلوچستان پیشنرز ایسو سی ایشن BPWAحکومت بلوچستان خصوصاً سیکرٹری مالیات اور اُن کے عملہ کی مشکورہے کہ انہوں نے بہت کم عرصہ میں گروپ انشورنس کے کیسز حل کرکے پیشنرز کی خو شیوں کو دوبا لا کردیا ہے ۔
تازہ ترین