• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتخرہ بالا کے رہائشی ایاز کا زمین وگزار کرانے کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) پشتخرہ بالا کے رہائشی ایاز نے با اثر افراد کے خلاف اپنی زمین وگزار کرانے کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ایاز کے ہمراہ انکے بچے بھی مظاہرے میں موجود تھے متاثرہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا مقام بالا پر چار کنال سترہ مرلے زمین ھے جس پر مخالفین نے زبردستی قبضہ جما رکھا ہے حالانکہ عدالت نے 1985میں ڈگری کی ہے تاہم مخالفین اثر و رسوخ والے ہیں اسی لئے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے اور مقامی پولیس بھی انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ میری جائیداد وگزار کرائی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

پشاور سے مزید