• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی اور بیٹی کی آسماءالحسنیٰ سُنتے ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی کی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ’اسماءالحسنیٰ‘ سُنتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی ’اسماءالحسنیٰ‘ سُنتے ہوئے دُعا کے لیے ہاتھ بھی اُٹھاتی ہیں۔


شاہد آفریدی نے خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’والدین اپنے بچے کے لیے سب سے بہتر کام جو کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ وقت گزاریں، ان کی پرورش کریں اور اُنہیں اپنے سامنے بڑھتا ہوئے دیکھیں۔‘

سابق کپتان نے لکھا کہ ’زندگی کے سفر کے دوران اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو پسند کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’الحمداللّہ، فیملی ٹائم۔‘

واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ گزشتہ سال فروری میں پیدا ہوئی تھی۔

شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گراؤنڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین