قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔
شاہد آفریدی نے اسلام آباد سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میری بیٹی سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل شاہد آفریدی چند نجی وجوہات کے باعث لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) ادھوری چھوڑ کر وطن لوٹ آئے تھے۔
ان کی اس طرح وطن واپسی پر کئی طرح کی افواہیں زیر گردش تھیں۔