• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا ٹوئٹ پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو صاف ستھرا رہنا اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا سیکھنا ہوگا۔

شعیب اختر نے اسلام آباد کی گلیوں سے کچرا اکٹھا کرکے مقامی انتظامیہ کی توجہ شہر میں موجود گندگی کی طرف دلانے پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسلام آباد میں بہت سے کوڑا دان ہیں جو میں نے ذاتی طور پر ہائیکس چلانے اور سائیکلنگ کرنے کے دوران دیکھے ہیں۔‘

شعیب اختر نے لکھا کہ ’لوگوں کو بھی صاف ستھرا رہنا اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا سیکھنا ہوگا۔‘

اُنہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ کا شکریہ کہ اس طرف توجہ دلائی۔‘

واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے گزشتہ روز صبح چہل قدمی کرتے ہوئے اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کیا اور اپنی چند تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنی ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور کلین گرین پاکستان ادارے کو مخاطب کرکے یاد دلایا تھا کہ ’صفائی نصف ایمان ہے۔‘

تازہ ترین