• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوپم کھیر کی اہلیہ کی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید

حال ہی میں بلڈ کینسر کا شکار ہونے والی سینئر بھارتی اداکارہ اور بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چندی گڑھ سے رکنِ پارلیمنٹ کرن کھیر کے شوہر انوپم کھیر نے اپنی اہلیہ کی صحت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کردی ہے۔

انوپم کھیر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کرن کھیر کے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔


بالی ووڈ اداکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’کرن کی صحت کے حوالے سے جو افواہیں پھیل رہی ہیں وہ سب غلط ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کرن بالکل ٹھیک ہے اور اُنہوں نے آج ہی کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لی ہے۔‘

انوپم کھیر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میں لوگوں سے گزارش کروں گا کہ ایسی منفی خبریں نہ پھیلائیں۔‘

واضح رہے کہ 1983 سے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کرن کھیر کے شوہر و اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے اہلیہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ کرن کھیر میں مائیولوما (خون کے کینسر کی ایک قسم) کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ کرن کھیر کا علاج جاری ہے، ہمیں یقین ہے کہ وہ اس سے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بن کر نکلیں گی۔

انوپم کھیر نے کہا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ کرن کھیر کا علاج بہترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہو رہا ہے، وہ ہمیشہ سے ایک فائٹر ہیں اور اس بیماری کو بھی شکست دیں گی۔

تازہ ترین