وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف جلد ہی کارروائی مکمل کر لی جائےگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لیہ کے چک 105 آئے اور لواحقین سے تعزیت کی ،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واقعےکےاسباب کاجائزہ لیاجارہاہے،جلدرپورٹ مرتب کرلی جائےگی۔
تفتیش میں غفلت برتنےوالوں کےساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی،انہوں نے کہا کہ علاقےکےبنیادی مرکزصحت کواپ گریڈکیا جائےگا اورتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے پر دوبارہ علاقے میں آئیں گے۔