• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: اب تک 15 سو سے زائد پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے، پولیس رپورٹ


خیبر پختون خوا میں اب تک 15سو سے زائد پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کورونا وائرس کے باعث 44 اہلکار جاں بحق ہوئے۔

 پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور میں 13پولیس اہلکار کورونا سے جاں بحق اور 151 متاثر ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے 10 پولیس اہلکار کورونا سے جاں بحق اور 434 افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مردان میں کورونا وائرس سے 10 اہلکار جاں بحق، 151 متاثر ہوئے، کوہاٹ میں کورونا سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور  172 پولیس اہلکار متاثر ہوئے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ  40 سال سے زائد عمر کے اہلکاروں کی ویکسی نیشن جاری ہے۔

تازہ ترین