پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میڈیا سے پتا چلا کہ ایف آئی اے کا کہنا ہے ہم نے آج ایف آئی اے دفتر پر حملہ کیا، اگر ہم نے ایف آئی اے کے دفتر پر حملہ کیا ہے تو اس کی ویڈیو سامنے لائی جائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف سے متعلق تحریری فیصلہ دیا تھا، شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر نہیں تھا۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عدالت نے شہباز شریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔
انہوں نے کہا کہ جب عدالت نے فیصلہ دیا اس وقت ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی اے کے دفتر میں ہم نے دستاویزات جمع کروائے۔