• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کا شویتا پر شوٹنگ کیلئے بیٹے کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا الزام

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے شوہر ابھینو کوہلی نے اہلیہ پر اپنی شوٹنگ پر جانے کے لیے بیٹے کو اکیلا چھوڑ کر اس کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کردیا۔ 

انسٹاگرام پر ویڈیوز کے ذریعے انھوں نے پیغام دیا جس میں بتایا کہ وہ اپنے بچے کی حفاظت کے لیے چائلڈ کیئر سے رابطہ کریں گے۔ 

ابھینو کا کہنا تھا کہ شویتا اس وقت ریئلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی سیزن 11‘ کی شوٹنگ کے لیے جنوبی افریقہ میں ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ اپنے شو کی شوٹنگ کے لیے بیٹے ریانش کو ہوٹل کے کمرے میں بند کرکے چلی جاتی ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ جب انھوں نے اپنے بیٹے سے ویڈیو کال کے ذریعے باتے کی تو بیٹے میں سینے کے مسائل نظر آئے جبکہ ان کی آنکھیں بھی سوجی ہوئی تھیں۔ 


انیبھو کا کہنا تھا کہ اپنے بچے کی تلاش کے لیے وہ ہوٹل ہوٹل مارے مارے پھرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں پولیس بھی ان کی درخواست قبول نہیں کر رہی جبکہ پولیس تجویز دے رہی ہے کہ میں اس کے لیے چائلڈ کیئر والوں سے رابطہ کروں۔ 

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر اُنھیں یہ معلوم کہ ان کا بچہ کہاں ہے تو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ 

تازہ ترین