• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 249 میں دوبارہ گنتی مکمل، پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 909 ووٹ سے کامیاب


کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی، اور اس میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق قادر مندوخیل 909 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔

ای سی پی کے مطابق تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹ لے کامیاب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوبارہ گنتی کے دوران ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کے 726، متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار حافظ مرسلین کے 504، پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے 500، پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے 499، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کے 457، آزاد امیدوار احمد کے 249 اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے 241 ووٹ کم ہوگئے۔ 

تازہ ترین