• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی پر ہمیشہ سندھ سے ناانصافی ہوتی رہی ہے‘ ڈاکٹر قادر مگسی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ارسا سندھ دشمنی کے فیصلے کرنا بند کرے اور سندھ کو پانی کا جائز حصہ دے۔ ےہ بات انہوں نے ارسا چیئرمین کی جانب سے تونسا پنجند کینال کھولنے کی میڈیا رپورٹس پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے امور کی طرح پانی کے معاملے پر بھی ہمیشہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے‘ ارسا صرف نام کا ایک ادارہ ہے ایسے اداروں کا کیا فائدہ ‘یہ صوبوں کو پانی کی فراہمی نہیں کرسکتا‘ سندھ کی معیشت زراعت پر ہے لیکن حکمران سندھ کی معیشت کو تباہ کرنے کے راستے پرگامزن ہیں۔

تازہ ترین